ہم تو ہر میچ ہارتے جا رہے تھے لیکن نصرت فتح علی خان نے ہمیں جتوایا! جاوید میانداد نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کی کیا بڑی وجہ بتا دی؟

ہماری ویب  |  Jul 28, 2021

سب جانتے ہیں کہ پاکستان نے سن 1992 کا ورلڈ کپ قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کاکردگی کی وجہ سے جیتا لیکن تصویر کا دوسرا رخ کچھ اور حقائق بھی ہمیں بتاتا ہے جساکہ قومی کرکٹ ٹیم کو جیت دلوانے میں نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کا بہت بڑا ہاتھ تھا، آئیے جانتے ہیں۔

مایاناز کھلاری جاوید میانداد نے کہا کہ ہم بس میں، ٹریننگ میں اور اپنے کمروں یعنی کہ کہیں بھی جب ہمیں وقت ملتا تو نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتے، انکی قوالیاں پوری ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دیتی تھی یہ قوالیاں ہم اس لیے سنتے تھے کیونکہ 1992 کے ورلڈ کپ میں ٹیم ابتداء سے ہی میچز ہار رہی تھی۔

لیکن ایک طرف تو تو ٹیم کے کپتان عمران خان اور سینئر کھلاڑی جاوید میانداد نے دوسرے تمام نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ، ان کھلاڑیوں میں انضمام الحق، وسیم اکرم،معین خان،عاقب جاوید اور مستاق احمد شامل تھے اور کہا کہ ہم اب بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

اس کے بعد ہم نے نصرت فتح علی خان سے گزارش کی کہ آپ ٹیم کیلئے کوئی قوالی پڑھیں تو انہوں نے قومی ٹیم کو زہن میں رکھتے ہوئے " اللہ ہو، اللہ ہو" قوالی پڑھی۔ اس کے علاوہ 1992کے ورلڈ کپ کیلئے اسٹریلیا جانے سے پہلے بھی انہوں نے کئی قوالیاں قومی ٹیم کیلئے ریکارڈ کر وائیں۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اور عمران خان ہمیں ورلڈ کپ جیتوانے کا اصل حقدار نصرت فتح علی خان کو سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ نصرت فتح علی خان نے خود ہی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں بھی آسٹریلیا میں موجود تھا، اور ہماری ٹیم لگاتار ابتداعی میچز ہار رہی تھی تو میں نے عمران بھائی سے کہا کہ لوگ پلئیرز کیساتھ میری قوالیوں کو بھی ہار کا قصور وار سمجھیں گے۔

جس پر دی گریٹ عمران خان نے کہا کہ پریشان نہ ہوں ہم ہی ورلڈ کپ جیتیں گے جس پر نصرت فتح علی خان نے کہا کہ میری دعائیں اپ کیساتھ ہیں ، اور آپ ہی جیتیں گے۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان کا انتقال 16 اگست 1997 کو ہوا ۔ اور انہیں اج تک تاریخ کا بہترین قوال سمجھا جاتا ہے اور ایسا سمجھا بھی کیوں نہ جائے کیونکہ آج تک انکے پائے کا کوئی بھی قوال منظر عام پر نہیں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More