کیا آپ کے چارجر کا تار بھی ابار بار خراب ہوتا ہے؟ 4 آسان طریقے جن سے خراب چارجر کو گھر پر ہی ٹھیک کیا جاسکتا ہے

ہماری ویب  |  Jul 29, 2021

خراب چارجر کسی کو بھی جھنجھلاہٹ میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو چارجر کے بارے میں کچھ احتیاط اور چند ایسے طریقے بھی بتائیں گے جن سے آپ اپنے ایسے چارجر کے تار کو دوبارہ ٹھیک کرسکتے ہیں جو بالکل ٹوٹنے والا ہو۔

فون کیبل لپیٹیں

فون کیبل مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے۔ اسے اپنے موبائل کے تار پر اچھی طرح لپیٹ دیں۔ اس طرح جو حصہ خراب ہورہا ہوگا اس کے اوپر ایک حفاظتی تہہ آجائے گی اور خراب ہونے کا عمل رک جائے گا۔

گلو

اگر آپ کے پاس گلو گن ہے تو اس سے تار کے ٹوٹے ہوئے حصے پر گلو نکال کر ہاتھ سے اچھی طرح سیٹ کردیں۔ صرف گلو یا عام گوند سے بھی یہ کام ہوسکتا ہے۔

کیبل بائٹ

بازار میں کیبل بائٹس ملتی ہیں جو تار کو چٹکیوں میں پکڑ کر کسی بھی جگہ سیٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اگر انھیں کیبل بائیٹس کو اس جگہ لگا دیا جائے جہاں سے تار ٹوٹ رہا ہو تو متاثرہ حصہ محفوظ ہوجائے گا

ٹیپ

تار کے ٹوٹے ہوئے حصے پر ٹیپ لپیٹنا بھی اچھا آئیڈیا ہے لیکن یہ دھیان رہے کہ ٹیپ ایک بار میں ہی اچھی طرح سیٹ کرکے لگایا جائے کیونکہ بار بار نکالنے اور لگانے کے عمل میں تار مذید خراب ہوسکتا ہے۔

چارجر کو اس طرح نہ نکالیں

عام طور پر لوگ موبائل سے تار الگ کرتے ہوئے اسے اوپر سے یا پھر زور سے کھینچ کر نکالتے ہیں جس کی وجہ سے تار نیچے سے ٹوٹنا شروع ہوجاتا ہے۔ تار کو ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر نیچے سے الگ کریں تاکہ موبائل اور تار دونوں خراب نہ ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More