میرے شوہر کے پاس صرف 2 سے 3 جوڑے ہیں ۔۔ کروڑ پتی عمران خان اتنی سادہ زندگی کیوں گزارتے ہیں؟ جانیں کس ملک کا سب سے زیادہ امیر ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 30, 2021

لوگ سیاست میں جانے اور ملک کا سربراہ بننے کے خواب اس لئے دیکھتے ہیں تاکہ پر آسائش زندگی گزار سکیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے بجائے ملک کی عوام کا سوچتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو بتایا جائے گا پاکستان کے وزیرِ اعظم، باقی سربراہانِ ممالک کے مقابلے میں کتنی سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔

نخرے نہیں ہیں اور صرف دو تین جوڑے ہیں

عمران خان کے اثاثے

پاکستان کے وزیرِ اعظم کے پاس تین سو کنال کا بنگلہ ہے جو اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ہے۔ عمران خان زیادہ تر وہیں رہتے ہیں اس بنگلے کی قیمت تقریباً 1 کھرب، 21 ارب،613کروڑ اور ڈھائی لاکھ ہے۔ ایک اور بنگلہ ہے جس کی قیمت تقریباً پانچ ارب بنتی ہے ۔ عمران خان کے پاس زیادہ تر دولت ان کے کرکٹ کے دور میں کمائی ہوئی ہے اور اب وزیِاعظم کی حیثیت سے ان کی سالانہ تنخواہ چھ کروڑ ہے۔ اسی دولت کے ساتھ انھوں نے کئی فلاحی ادارے بھی قائمکیے جن میں شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی سرفہرست ہیں

روس کے صدر کی بیش قیمت ذاتی کلیکشن

صدر کی جائیداد تو دور کی بات ہے ان کی صرف پرسنل کلیکشن میں ہی کئی قیمتی اور مہنگی اشیاء شامل ہیں جن میں ان کی نادر گھڑیوں کے کلیکشن کی قیمت تقریباً سولہ ارب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ا کے پاس ایک نہیں دو نہیں بلکہ پوری سات سو گاڑیاں ہیں جبکہ ولاڈیمیر پیوٹن کے پاس 58 ذاتی جہاز بھی ہیں

دنیا کا سب سے رئیس سربراہ

دنیا کے سب سے رئیس سربراہوں میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرِ فہرست تھے۔ ٹرمپ امریکہ کے پینتالیسویں صدر تھے۔اور ان کے پاس تقریباً تئن بلین امریکی ڈالرز کے برابر جائیداد ہے

قطر کے صدر

قطر دنیا کے امیر ممالک میں سے ایک ہے۔قطر کے صدر امر حماد بن خلیفہ ال تھانی کا شمار بھی دنیا کے رئیس ترین سربراہان میں ہوتا ہے۔ ان کے پاس بھی ڈھائ بلین امریکی ڈالرز کے برابر جائیداد ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More