اولمپکس کے کھلاڑیوں کی کتنی آمدنی ہوتی ہے؟ قیمت جان کر آپ بھی حیرت میں پڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 30, 2021

دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے والے اولمپکس کے کھلاڑیوں کو بھی بے تہاشا قیمتی انعامات اور ایسی رعایتیں ملتی ہیں جو دنیا میں کسی ارو کو ملتی نہیں۔اس بات کا منہ بولا ثبوت یہ ہے کہ حال ہی میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں فلپائن کی ویٹ لفٹر ہڈیلین ڈیاز کو سونا کا تمغہ جیتنے پر اسپورٹس کمیشن اور معروف کاروباری کمپنی کی جانب سے 6 لاکھ ڈالر ز ،2 گھر بطور انعام ملیں گے اور ایک فضائی کمپنی کی جانب سے تاحیات دنیا بھر میں مفت پروازوں کی پیشکش ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ تاریخ میں فلپائن نے پہلی بار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔کئی ملک ایسے ہیں جنہوں نے تمغے جیتنے پر اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی ۔

فلپائن کے بعد سنگاپور کی بات کرتے ہیں جس کے 29 رکنی دستے میں سے کوئی اگر سونے کا تمغہ جیتتا ہے تو ایسے 7 لاکھ 37 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم ملتی ہے۔

اور چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 3 لاکھ 69 ہزار ، کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ 84 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ سنگاپور ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں ابھی تک کوئی تمغہ نہیں جیت پایا بلکہ اولمپکس میں اپنی 72 سالہ تاریخ میں صرف ایک بار کوئی سونے کا تمغہ حاصل کر پایا ہے۔ اس لیے اگر کوئی جیتا تو اسے تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے مل سکتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں ملائشیا کی، اس مرتبہ اپنے کھلاڑیوں کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے پر 2 لاکھ 36 ہزار ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ چاندی کے تمغے پر 71 ہزار اور کانسی پر 24 ہزار ڈالرز کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔ ملائیشیا اُن بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے کہ جنہوں نے کبھی اولمپکس میں سونے کا کوئی تمغہ نہیں جیتا۔

یہ تو ان ممالک کی بات ہوئی جو بہت کم تمغے جیتتے ہیں اور ان کی جانب سے اتنے بھاری انعام دینا سمجھ بھی آتا ہے، لیکن کئی ممالک ایسے ہیں جو اولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر نمایاں نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی اپنے کھلاڑیوں کو زبردست انعامات سے نوازتے ہیں۔

مثلاً امریکا ہی کو لے لیں جو اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والا ملک ہے اور اب تک 1,127 سونے، 909 چاندی اور 798 کانسی کے تمغے حاصل کر چکا ہے لیکن اپنے کھلاڑیوں کو جیتنے پر بھرپور انعامات دیتا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) تمغے جیتنے والوں کو کوئی نقد انعام نہیں دیتی۔ ان کو صرف وہ تمغہ ملتا ہے جسے دنیا “سونے کا تمغہ” کہتی ہے لیکن در حقیقت وہ بھی ٹھوس سونے کا نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More