میری بیٹیاں بھی خوش ہیں۔۔ جانیے فیصل سبزواری کی فیملی اور ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 31, 2021

پاکستانی سیاست دان ویسے تو ہر لحاظ سے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنا جانتے ہیں، چاہے ٹاک شوز ہو یا پھر جلسہ جلوس۔

کچھ ایسی بات کر ہی جاتے ہیں جو کہ انہیں سوشل میڈیا سمیت کئی حلقوں میں مشہور بنا دیتی ہے۔

لیکن آج ایسے ایک سیاست دان کی بات کریں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ وہ کس طرح کراچی کی سیاست میں آگئے اور اب وہ پاکستان میں کیا کر رہے ہیں۔

کراچی کی سیاست میں فیصل سبزواری ایک معتبر نام ہے۔ فیصل سبزواری کا شمار کراچی کے ان سیاسی کارکنان میں ہوتا ہے جو کہ پُر تشدد دور میں بھی ٹس سے مس نہ ہوئے، حتٰی کہ آج بھی وہ متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ ہیں، وہی متحدہ جس نے کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

فیصل سبزواری متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اہم رہنما ہیں جبکہ فیصل کراچی کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ 1992 کا آپریشن ہو یا 1997 کا آپریشن، فیصل سبزوار نے ان تمام حالات کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کراچی کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں، تعلیمی دور ہی سے سیاست میں حصہ لینے والے فیصل کو شروع ہی سے سیاست کا شوق ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہی بن جاتا اگر سیاست میں نہ آتا، اور کسی کمپنی میں آڈیٹر کام کر رہا ہوتا۔ مگر کراچی کی سیاست کا جنون تھا جبھی اس وقت سیاسی جماعت کا رہنما ہوں، اور وہ بھی ایم کیو ایم کا۔

کراچی کی سیاست میں ہلچل مچانے والے فیصل سبزواری کی زندگی بھی کافی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ اتار چڑھاؤ سے مراد یہ ہے کہ فیصل کی مدیحہ سے دوسری شادی تھی۔ وہ اس سے پہلے بھی شادی شدہ تھے۔ مدیحہ نقوی کئی ٹی وی چینلز پر بطور نیوز اینکر کام کر چکی ہیں جبکہ ایک ٹی وی چینل پر بطور مارننگ شو ہوسٹ کام کر چکی ہیں۔

فیصل سبزواری کی پہلی اہلیہ امبر فیصل اور فیصل سبزواری کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، پہلی شادی سے فیصل کی تین بیٹیاں ہیں جن میں دعا سبزواری، حیا سبزواری اور ردا سبزواری شامل ہیں۔ تینوں بیٹیاں اپنے والد سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ وہ اس وقت تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔

فیصل سبزواری نے مدیحہ سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ بھی بڑی سوچ سمجھ کر کیا تھا، یعنی وہ تذبذب کا شکار تھے کہ کہیں ان کی دوسری شادی بھی ناکام نہ ہو جائے۔ لیکن ایک بہترین ساتھی دوسرے کو سمجھنے میں اور احساس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہی کچھ مدیحہ اور فیصل کے ساتھ ہوا ہے۔

فیصل اور مدیحہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔ فیصل کا کہنا ہے کہ ان کی مدیحہ سے کافی اچھی دوستی ہو چکی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، احساسات کو سمجھتے ہیں۔ جبکہ مدیحہ کا کہنا تھا کہ فیصل سے شادی سے پہلے جب بھی بات ہوتی تھی تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ہم اتنے اچھے جیون ساتھی بنیں گے۔ میرے ذہن و گمان میں نہیں تھا کہ فیصل اور میں ایک ہی کشتی کے دو سوار ہونگے۔ جبکہ اینکر کے سوال پر مدیحہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ (فیصل سبزواری) کی اجازت ہو تو میں بات کروں۔ جس پر اینکر نے کہا کہ آپ اس حد تک فرماںبردار ہیں۔

مدیحہ کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں فرمانبردار ہوں اور اپنے شوہر کی ہر بات کو مانتی ہوں۔ فیصل کی ہر عادت مجھے اچھی لگتی ہے چاہے ان کا بولنے کا انداز ہو یا پھر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو۔ فیصل سبزواری نے ہر موقع پر مجھے متاثر کیا ہے۔ سب سے اہم چیز جو مجھے اچھی لگتی ہے وہ فیصل کا مزاح بھرا انداز ہے جو میرے چہرے پر مسکراہٹ لے آتا ہے، یعنی انہیں پتہ ہے کہ مجھے کیسے ہنسانا ہے۔

جبکہ فیصل کا کہنا تھا کہ مدیحہ حساس بہت ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بے وقوفیاں بھی بہت کرتی ہیں مگر سب سے اہم بات ہے کہ وہ دل سے بہت اچھی ہیں، جو کہ انہیں سب میں ایک اچھا انسان بنا دیتی ہے۔

فیصل کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی ہچکچاہٹ ہو رہی تھی جب میں مدیحہ کا رشتہ لے کر لاہور گیا، میں صبح کی فلائٹ سے لاہور گیا اور شام کی فلائٹ سے واپس کراچی آگیا۔ لیکن میں کافی ہچکچاہٹ میں تھا کہ کیسے بات ہوگی۔ مگر ایک بات واضح تھی کہ میں نے جھوٹ نہیں بولنا ہے، جو میں ہوں وہی بتانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More