زیتون کے تیل اور بادام کے بغیر تو کوئی کھانا نہیں بناتی ۔۔ مشہور سیلیبریٹیز خود کو جوان اور خوبصورت رکھنے کے لئے کھانے میں کیا چیز ملاتے ہیں؟ جانیئے

ہماری ویب  |  Jul 31, 2021

کھانے کا شوقین ہر کوئی ہوتا ہے چاہے وہ کوئی شاہی خاندان کا فرد ہو یا عام فرد، کھانے کے بغیر تو کسی کا گزارہ نہیں ہوتا اور ہر کوئی منفرد انداز میں کھانا بناتا ہے۔ ایسے ہی ہماری کچھ مشہور سیلیبریٹیز بھی ہیں۔

میگھن مارکل

شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل بھی کھانا بنانے میں مہارت رکھتی ہیں یہ کھانا زیتون کے تیل اور بادام ڈال کر بناتی ہیں اور ہر کھانے میں کریم والا دودھ ڈالتی ہیں، اس سے نہ صرف ان کی جلد اچھی ہوتی ہے بلکہ میگھن اپنے کوکنگ سیکریٹ ہیک میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے کھانے میں نارمل آئل اس لئے نہیں پسند کیونکہ فیٹ بڑھاتے ہیں۔

کرینہ کپور

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خود کو فٹ رکھنے کے لئے ناریل کا دودھ ناشتے میں پیتی ہیں اور کھانا بناتے وقت وہ لیموں کا رس لازمی ڈالتی ہیں تاکہ کھانے میں سٹرک ایسڈ زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے۔

ایمن خان

پاکستانی اداکارہ ایمن خان کم مرچوں اور ہلکے آئل میں کھانا بناتی ہیں لیکن کالی مرچ کا استعمال لازمی کرتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کھانے میں امرود کا تیل اور سفید مرچ کا استعمال کرنے کے ساتھ اجینو موتو ضرور ڈالتی ہیں۔

منال خان

اداکارہ منال خان گھر میں کھانا بناتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہیں وہ کھانا صاف ستھرا اور کولیسٹرول فری ہو۔ یہ بیسن اور ہلدی کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔

اقراء عزیز

اداکارہ اقراء عزیز چٹ پٹے کھانے بناتی ہیں لیکن کھانے کے ساتھ سلاد لازمی رکھتی ہیں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More