لال اور جامنی رنگ کا انوکھا بچہ ۔۔ اپنے ہی بچے کو دیکھ کر ماں کیوں ڈر گئی؟ جانیئے بچے کی انوکھی پیدائش کی کہانی

ہماری ویب  |  Sep 03, 2021

حاملہ خواتین شروع ہی سے اپنے آنے والے بچے سے متعلق سوچتی رہتی ہیں کہ میرا بچہ ایسا ہوگا، اتنا حسین ہوگا، خوبصورت ہوگا، بچہ ماں سے مشابہہ ہوگا یا باپ سے، لیکن جب اپ اپنے پیدائشی بچے کو نارمل سے ذرا مختلف پائیں تو یہ بہت ناگوار احساس ہوتا ہے یا کچھ مائیں تو ڈر بھی جاتی ہیں، ایسا ہی ایک چائنیز ماں کے ساتھ ہوا وہ اپنے بچے کو پیدائش کے بعد دیکھ کر ڈر گئیں۔ ماں کہتی ہے کہ: ''

میں نے جب پہلی مرتبہ اپنی بچی کو دیکھا تو میں ڈر گئی، کیونکہ یہ عام بچوں کی طرح بالکل نہیں تھی، اس کی رنگت گندمی نہیں بلکہ لال اور جامنی رنگ کی تھی، جس کو دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔

جب بچے کے تمام ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہُوا کہ وہ بالکل نارمل ہے اور اسے کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے اور نہ بچے کو ذہنی امراض ہیں، البتہ دورانِ پیدائش برتھ کینال حد سے زیادہ کھچاؤ کے باعث بچے کے جسم میں خون منتقل نہ کر سکی جس کی بدولت بچے کا رنگ لال اور جامنی ہوگیا۔''

اصل وجہ:

یہ ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ ہے جس پر چائنیز ڈاکٹر بھی حیران ہیں، البتہ ڈاکٹروں نے بعد ازاں ماں کے کچھ ضروری باڈی ٹیسٹ کئے تو وجہ معلوم ہوئی کہ ماں بلڈ پریشر کا شکار تھی، جس کی وجہ سے ڈیلیوری کے وقت ماں کے خون کا دباؤ بڑھ گیا، یوں بچے کی رنگت بدل گئی۔

بچہ نارمل ہوگیا:

پیدائش کے 3 ماہ بعد بچہ بالکل نارمل ہوگیا، کیونکہ انسانی جسم میں رنگ کو بنانے والا مادہ/فلوئیڈ میلانن آہستہ آہستہ اپنی جگہ مضبوط کرلیتا ہے یہی اس بچے کے ساتھ ہوا، جوں جوں اس کا مدافعتی نظام اور دورانِ خون بہتر ہوا بچے کی رنگت بالکل نارمل ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More