اگر آپ کے پیر کا انگوٹھا اس طرح سوج گیا ہے تو پریشان نہ ہوں ۔۔ پاؤں کے انگوٹھے کی سوجن کو ختم کرنے کے لیے ان 4 گھریلو اور آسان طریقوں پر عمل کریں

ہماری ویب  |  Sep 05, 2021

بہت سے افراد بالخصوص خواتین یہ سوچتی ہیں کہ اونچی ہیلز پہننے سے پاؤں کے انگوٹھے میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ اونچی ہیلز پہننا اکثر اس مسئلے کو مزید بگاڑ سکتا ہے اور یہ مسئلہ زیادہ تر خواتین کے ساتھ ہوتا ہے۔

لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، یہاں اس مسئلے کے چند ایسے حل بھی موجود ہیں جن سے آپ قدرتی طور پر پاؤں کے انگوٹھے کے درد کو کم کر سکتے ہیں۔

لیکن خیال رہے کہ ہر ٹوٹکہ آزمانے کے بعد اگر پھر بھی اس مسئلے پر قابو پایا نہ جا سکے تو سرجری ہی آخری سہارا ہوتی ہے۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے 5 طریقہ کار ہیں جن کے ذریعے ہم باآسانی پاؤں کے انگوٹھے کی سوجن کو کم کرسکتے ہیں۔

1- ٹینس بال کا استعمال کریں

انگوٹھے کی سوجن کے لیے ایک نہایت سادہ ورزش جو آپ 10 سے 15 منٹ کے لیے کرسکتے ہیں۔ پہلے ٹینس کی بال فرش پر رکھیں اور پھر اس پر اپنا سوجن میں مبتلا والا پاؤں رکھیں اور اپنے پاؤں کو آگے پیچھے کرنا شروع کریں۔ ہر 3 سے 5 منٹ تک یہ دہرائیں۔یہ آپ کے پاؤں کے لیے بہت زیادہ آرام دہ ثابت ہو گا اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔

2- تولیہ پاؤں کے پنجوں سے پکڑیں

ایک اور سادہ ورزش جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ یہ کوئی بھی چھوٹا تولیہ فرش پر رکھیں اور اسے پاؤں کی انگلیوں سے پکڑیں اور اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جانب کھینچیں۔ آپ اس مشق کو 5 بار دہرا سکتے ہیں، تاہم پیر کی یہ ورزش آپ کے پاؤں مضبوط رکھنے میں معاون رہے گی اور پیروں کو لچکدار بنائے گی۔

3- زیتون کا تیل سے مساج کریں

دن میں ایک سے دو بار اپنے پیروں کی مالش کرنا ایک ایسا عمل ہے جس سے آپ اپنے انگلیوں کو لچکدار اور تندرست بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔پاؤں کی سوجن کو کم کرنے کے لیے تھوڑا سا گرم زیتون کا تیل لے کر متاثرہ جگہ پر اچھی طرح مساج کریں جو آپ کو جوڑوں اور سوجن سے لڑنے میں مدد فراہم کرے گا ۔ اپنے پیروں کو ایک وقت میں 15 منٹ تک مساج کرنے کی کوشش کریں۔ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کے کام کو آسان بنا دے گا اور آپ اپنے پیروں کی انگلیوں کو باآسانی حرکت میں لا سکیں گے۔

4- پیروں کو گرم یا ٹھنڈے پانی بھگوئیں

پیروں میں سوجن اور دکھن کا ایک اور مفید علاج یہ ہے کہ آپ انہیں گرم پانی اور ایپسوم نمک کے ساتھ بالٹی یا ٹب میں بھگو دیں جس سے آپ کے پیروں کو راحت حاصل ہوگی۔ ٹب کو ٹخنوں تک بھریں اور اپنے پیروں کو 10-15 منٹ تک اس میں ڈالے رکھیں۔ متبادل کے طور پر ، آپ سونے سے قبل کم از کم 10 منٹ کے لیے اپنے پیروں کو برف کے پانی میں رکھ کر بھی پیروں اور انگوٹھے کی سوجن میں کمی لا سکتے ہیں ۔ اس طرح تمام سوجن اور سوزش کم ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More