وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی ٹک ٹاک پرپابندی کی مخالفت

سماء نیوز  |  Sep 06, 2021

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی۔

بھوربن میں فری لانسنگ کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرآئی ٹی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکنے کا خدشہ ہو۔وزیراعظم نے میری درخواست پر موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا،اب 5 منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے۔

انھوں نےپرائیویٹ ڈیٹا سینٹرسے منسلک سرکاری اداروں کا ڈیٹا غیر محفوظ قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعمال کرنے کی درخواست کی ہےکیونکہ پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر سے منسلک ڈیٹا ہیکرز کا آسان ہدف ہے اورایف بی آرکا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔ریلوے کا ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد این ٹی سی نے محفوظ کیا۔

امین الحق نے کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چند ہفتوں میں لانچ کریں گے۔وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ حکومت نے اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔1800 اور 2100 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہوگی۔ چاروں بڑی کمپنیوں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کمپنیوں کو درپیش مسائل دور کردیئے۔ وزیر آئی ٹی  نے مزید کہا کہ کمپنیوں سے کہہ دیا ہے کہ بجلی جانے کی صورت میں موبائل فون سروس متاثر نہ ہو اور اگر موبائل سروس متاثر ہوئی تو کمپنیوں کو نوٹس جاری کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More