کُتے کے کاٹنے کی وجہ سے اکثر لوگ پاگل کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانیئے ایسی وجہ جو سب کو معلوم ہونی چاہیئے

ہماری ویب  |  Sep 06, 2021

آج کل پاکستان میں اور خصوصاً کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، یہاں تک کہ انتظامیہ کی جانب سے گلی کوچوں میں کتوں کو پکڑ پکڑ کر بند کیا جا رہا ہے تاکہ یہ شہریوں کو نہ کانٹیں۔ کُتا کسی بھی وقت کہیں سے بھی انسان کو کاٹ لیتا ہے، بعض اوقات تو خود کی نگرانی کرنے کا بھی موقع نہیں ملتا ، پھر اس کے کاٹنے کے بعد 6 یا 14 انجیکشنز لگوانے کی تکلیف الگ بھگتنی پڑتی ہے۔ اس سب میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد انسان پاگل ہو جاتا ہے، لیکن ایسا کیوں؟ یہ کس وجہ سے ہوتا ہے؟

دراصل کُتے میں ایک وائرس ریبیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے کتا پاگل ہو جاتا ہے اور یوں وہی پاگل کتا کسی انان کو کانٹے تو انان بھی پاگل ہو جاتا ہے۔ لیکن ایک حیرت زدہ بات یہ ہے کہ جب وہ پاگل کتا انسان کی بجائے کسی حلال جانور کو کانٹے اور انسان اس جانور کا گوشت کھائے تو اس سے انسان کبھی بھی پاگل نہیں ہوگا۔ کیونکہ جانور کا گوشت 150 ڈگری کے درجہ حرارت پر بن کر تیار ہو تا ہے جس کی وجہ سے وائرس کے اثرات جل کر ختم ہو جاتے ہیں اور یوں پاگل کتے کے کانٹے کی وجہ سے پاگل ہونے والے جانور کا گوشت کھانے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔

کتے کے کاٹنے کے بعد اس کے تھوک میں موجود ریبیز وائرس انسان کے لئے جان لیوا ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں اینٹی ریبیز ویکسین لگانا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے کانٹے کی وجہ سے انسان کے اعصابی نظام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More