گدھی کے دودھ سے بنا صابن کیوں مشہور ہورہا ہے اور اس کو لوگ کس طرح سے استعمال کر رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 08, 2021

دودھ غذائیت کا مجموعہ ہے اور ہمیشہ سے ہی اس کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، دودھ کی افادیت تو سب ہی جانتے ہیں، مگر آج کل جو دودھ سب سے زیادہ مقبول ہو رہا ہے وہ گدھی کا دودھ ہے جس سے بنے صابن مارکیٹ میں بہت مقبول ہو رہے ہیں ۔

اُردن

اُردن میں گدھی کے دودھ سے بنے صابن بہت مشہور ہو رہے ہیں اور لوگ جوق در جوق ان صابنوں کو خرید رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق: '' اردن میں ایک خاندان کی جانب سے ’گدھی کے دودھ‘ سے بنے صابن کا کاروبار کیا گیا جن کو شروع میں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا مگر اب یہی صابن دنیا بھر میں مشہور ہو رہے ہیں۔ ''

عماد عطیات

اس کاروبار کو شروع کرنے والے عماد عطیات بتاتے ہیں کہ یہ میری والدہ سلمیٰ الزوبی کا آئیڈیا تھا کیونکہ وہ یہ بات جانتی تھیں کہ گدھی کے دودھ میں حد سے زیادہ افادیت ہے۔ والدہ نے پہلے کہا تھا کہ صرف نہانے یا ہاتھ دھونے کے لئے ہم ان صابنوں کو بنائیں گے، چہرے پر لگانے کے لئے نہیں، مگر ج طرح ان کی مقبولیت میں اضآفہ ہوا اور ریسرچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ دودھ چونکہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذآ یہ جلد کی نمی برقرار رکھنے، اینٹی آکسیڈینٹس، سورج کی روشنی سے جلی ہوئی جلد اور بڑھاپے کے اثرات سے بچاتا ہے، لہٰذا یہ صابن بھی ان امراض کو ختم کرنے میں مدد دے گا ساتھ ہی جلد کے خلیوں کو دوبارہ پیدا کرنے اور ایکزیما کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے۔

صابن بناتے کیسے ہیں؟

زیتون، بادام اور ناریل کا تیل گدھی کے دودھ کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے اور ایک خا ٹیمپریچر پر اس کو گرم کرکے فریز کر دیا جاتا ہے۔ ایک صابن کی قیمت 14 ڈالر ہے۔ صابن کے علاوہ کریمیں اور لوشن بھی بنائے جائیں گے جس سے لوگوں کو روزگار بھی ملے اور کاروبار میں اضافہ بھی ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More