نِدا کی کوئی غلطی نہیں ۔۔ فارمولا کار بنانے والا ندا یاسر کے حق میں بول پڑا

ہماری ویب  |  Sep 10, 2021

ندا یاسر آج کل سوشل میڈیا ٹرالنگ کا بھرپور سامنا کر رہی ہیں اور خود ان کے شوہر نے بھی ان کی پرانی وائرل ویڈیو پر پیروڈی بنا کر ان کا مذاق اڑایا اس ویڈیو میں انہوں نے 2 نوجوانوں سے فارمولا کار کے حوالے سےسوال کیا تھا کہ یہ کیسی کار ہے کیا آپ نے چلائی ہے؟ آپ پروگرامر ہیں تو کیسے پروگرام کرواتے ہیںو غیرہ وغیرہ جس پر اب 5 سال بعد شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اسی حوالے سے فارمولا کار ون بنانے والے شارق وقار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ: '' یہ صحیح بات ہے کہ ندا کو شو سے پہلے اپنے پروگرام کے موضوع اور مہمانوں سے متعلق جاننا چاہیے تھا لیکن اب ایک 5 سال پرانے ویڈیو کلپ کی وجہ سے اُن کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔‘ ندا یاسر کی غلطی سے متعلق بھارتی چینلز بھی منفی انداز میں ٹی وی پر باتیں کر رہے ہیں، مجھے یہ پسند نہیں آیا ہے،میری ٹیم ندا یاسر پر بننے والے مذاق کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کر رہی بلکہ ہم لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینیئر ہوسٹ کی ذات یا خاندان کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، جان بوجھ کر ندا نے غلط نہیں کیا، ان کی غلطی نہیں تھی بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More