وزن تیزی سے بڑھاتا ہے اور دل کو بھی نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ ۔۔ زیادہ آلو کھانے کے 4 نقصان جاننے کے بعد آپ بھی زیادہ آلو کھانا کم کر دیں گے

ہماری ویب  |  Sep 11, 2021

آلو ایک ایسی سبزی ہے جو متعدد کھانوں کا حصہ بنتی ہے۔ آلو ہمارے کھانے کے ذائقوں کے مزید لذیذ بنا دیتا ہے۔

آلو نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ توانائی سے بھرپُور ہونے کیساتھ ساتھ کئی وٹامنز اور منرلز ہونے کی وجہ سے صحت کے لیے مُفید بھی ہے مگر یہ سبزی ہر آدمی کی لیے نہیں ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ آلوکھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو آلو کے بے جا استعمال سے ہونے والے نقصان سے متعلق آگاہ کریں گے۔

1- شوگر بڑھاتا ہے

چونکہ میٹھے آلو میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ ان کے فائبر کا مواد اس عمل کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اورنج میٹھے آلو کا جی آئی ( گلیسمیک انڈیکس) زیادہ ہوتا ہے۔ میٹھے آلو کی دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔

2- موٹاپا پیدا کرتا ہے

موٹاپا خطرناک اور دائمی بیماریوں کی ماں ہے جو جسم کو فعال نہیں رہنے دیتا اور آلو جسم کو موٹا کرنے کا سبب بنتا ہے صرف ایک درمیانے سائز کے آلو میں 168 کیلوریز مووجد ہوتی ہیں جس کے باعث آلو کا شُمار ہائی کیلوریز والی خوراک میں ہوتا ہے اور اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ آلو کھانے سے پرہیز کریں۔

3- قلب کے لیے نقصان دہ

آلو بلڈ پریشر کو ہائی کرنے کیساتھ ساتھ شوگر کو بھی تیز کرتا ہے اور یہ دونوں بیماریاں دل کی بہت سی بیماریوں کو پیدا کر سکتی ہیں۔

4- کولیسٹرال تیز کر سکتا ہے

بذات خود آلو میں زیرہ کولیسٹرال ہوتا ہے مگر عام طور پر آلو کو پکانے کا طریقہ جیسے گھی تیل میں فرائی کرنے سے یہ کولیسٹرال کو بڑھانے کا سبب بن جاتا ہے۔

نوٹ:آلو کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر اگر اسے میانہ روی سے استعمال کیا جائے تو یہ ایک انتہائی صحت مند رکھنے والی سبزی ہے جس میں وٹامنز کیساتھ ساتھ فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More