کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف نادرا سینٹرز پر تاحال سروس بند

بول نیوز  |  Sep 19, 2021

کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف نادرا سینٹرز پر تاحال سروس بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کے سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا سینٹرز کو گزشتہ رات کے وقت بند کردیا گیا۔

نادرا حکام کے مطابق نادرا کے سندھ بھر میں تمام سینٹرز پر سروس بحال ہے، آئندہ ہفتے بھی سسٹم مینٹیننس اور آپ گریڈیشن ہوگی، آئندہ ہفتے 25 ستمبر کی شپ 10 بجے سے 26 ستمبر کی صبح 8 بجے تک سسٹم اپ گریڈیشن کا کام ہوگا۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ نادرا ہیڈکوارٹرز سے احکامات کے بعد گزشتہ رات کراچی سمیت ملک بھر میں سسٹم منٹیننس کے باعث رات کے وقت سینٹرز کو بند کیا گیا۔ 9 سے 5 سروس سینٹرز سمیت 24 گھنٹے والے سینٹرز پر بھی اسی دوران عوام کو سروس مہیا نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف نادرا سینٹرز بند ہونے سے عوام پریشانی کا شکار ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More