وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پولیو ٹیم کے فائرنگ کے واقعے پر مذمت

بول نیوز  |  Sep 19, 2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ کل کوہاٹ ڈھل بہزادی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور کانسٹیبل ساجد  پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More