22 کروڑ کا گھر جو دنیا کی مہنگی ترین چیزوں سے سجا ہے ۔۔ جانیں ان مشہور اداکاراؤں کے مہنگے ترین گھروں کے بارے میں دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Sep 19, 2021

ویسے تو مشہور پرستار اور اداکاروں کو ٹی وی پر ہی دیکھا جاتا ہے جہاں وہ اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگے گھروں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں بھی مہنگے گھروں کا تذکرہ ہوگا مگر وہ مہنگے گھر سلیبریٹیز کے ہونگے، جنہوں نے یہ گھر کروڑوں روپے میں خریدے ہیں۔

حنا الطاف اور آغا علی:

اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے بھی حال ہی میں اپنا گھر شفٹ کیا ہے، ان کے گھر میں ایک ٹی وی لائونج، لیونگ روم، لگژری ڈیکوریٹڈ کچن اور نئے تھری ڈی پرنٹ کی کرسیاں موجود ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے گھر کی قیمت 10 کروڑ بتائی جاتی ہے، مگر آغا نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

ریمبو اور صاحبہ:

پاکستان شوبز کے سینئر اور ہالی ووڈ کے نامور اداکار جان ریمبو سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی اداکار افضل خان کا تعلق لاہور سے ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے گیسٹ ہاؤس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افضل خان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے مگر کئی محنت اور لگن سے آج ان کا شمار ملک کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران جس میں ان کی اہلیہ صاحبہ میزبان تھیں، انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کو کن مشکلات میں گھر خرید کر تحفے میں دیا۔ افضل خان کے مطابق انہوں نے جب نشو جی سے صاحبہ کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے یہ شرط رکھی کہ وہ انہیں صاحبہ کا رشتہ اس وقت دیں گی جب کہ وہ صاحبہ کے لئے الگ گھر بنائیں گے۔ اس وقت افضل خان کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے بہت مشکلوں سے صاحبہ کے لئے گھر بنانا شروع کر دیا تھا اور اس کے لئے انہوں نے 6 سال محنت کی تھی۔ یہاں تک کہ ان کے پاس پیسے کم پڑ گئے اور مالی طور پر بھی اداکار افضل خان کمزور ہو چکے تھے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا اور رنویر نے بھی حال ہی میں ممبئی کے علاقے علی باغ میں 22 کروڑ بھارتی روپوں کی مالیت کا بنگلہ خریدا ہے۔ یہ بنگلہ ساحلی علاقے میں واقعی ہے جہاں ناریل اور چھالیہ کے درخت بھی موجود ہیں۔ جبکہ بنگلہ 9 ہزار مربع میٹر زمین پر پھیلا ہوا ہے۔

کاجول اور اجے دیوگن:

بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پرتعیش اور مہنگے گھر خریدے۔ این ڈی ٹی وی ویب سائٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے دوران 60 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اجے اور کاجول نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں اپنے گھر کے قریب نیا بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے اور اس کا رقبہ 590 مربع گز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More