پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے

ہماری ویب  |  Sep 22, 2021

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔

روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے اور پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رحجانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوزن اور پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے زریعے پوری دنیا کے میوزک لورز کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

اس سے قبل روحیل حیات پاکستان کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

روحیل حیات نے کہا کہ وہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ جیسے ایونٹ کو اپنے تخلیقی صلاحیتوں اور زلمی پلیٹ فارم سے سپورٹ کریں گے۔

پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی نے کہا نے کہا کہ پشاور زلمی اپنے اینتھمز کے حوالے سے خصوصی انفرادیت کے حامل رہے ہیں۔

روحیل حیات جیسے میوزک پروڈیوسر کی زلمی فیملی میں شمولیت انتہائی پرجوش ہے اور پوری امید ہے کہ پی ایس ایل سیون کے لیے روحیل حیات کی سربراہی میں بننے والا اینتھم نہ صرف زلمی اور کرکٹ فینز بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے میوزک لوورز کو محظوظ کرے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More