ریماخان کی شوہرکے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

سماء نیوز  |  Oct 14, 2021

اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹرطارق شہاب ان کی ظاہری خوبصورتی کے علاوہ باطنی خوبصورتی کے بھی معترف ہیں۔

نوے کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کرنے والی ریما خان کی اپنے شوہر ڈاکٹرطارق شہاب کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

ریما ڈاکٹرطارق سے پوچھتی ہیں، ‘سنیے میں کیسی لگ رہی ہوں ؟ ‘۔

جواب میں ان کے شوہر نصف بہترکوسراہتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ‘آپ ہیں ہی اتنی اچھی، آپ کو پوچھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے’۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جس پرریما نے حقیقت جاننے کے باوجود مذاق کے موڈ میں کہا، ‘ یہ بیوی کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں نا؟’، جس پر ڈاکٹر طاق ان کی مزید تسلی کرواتے ہیں کہ آپکو پتہ ہے میں کبھی غلط نہیں بولتا۔

بھرپور تسلی کے بعد ریما اطمینان سے بتاتی ہیں کہ پھرتو وہ آج واقعی بہت خوش ہیں ۔

امریکا کی بارش نے ریما کو سجاد علی کی یاد دلادی

صرف ڈاکٹرطارق ہی نہیں، ریمابھی ان کی ہمراہی پرفخرکرتی ہیں۔ گزشتہ سال شادی کی سالگرہ کے موقع پرریما نے دلکش تصویرشیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور خود کو خوش قمست تصورکررہی ہیں۔اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ایک اچھے شوہر ، پیارے بیٹے اور بہت اچھے دوستوں سے نوازا۔

View this post on Instagram A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما کی شادی سال 2010 میں امریکا میں مقیم ماہر امراض قلب ڈاکٹرطارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More