وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کی تازہ کارروائیوں کی مذمت، عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے، عشرہ رحمت العالمین کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرنے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے رحمت العالمین اتھارٹی بنانے اور 24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے اب تک کے اقدامات کو تسلی بخش و مثالی قرار دیا ہے۔شرکاء اجلاس کا اجلاس میں کہنا تھا کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز جو انتخابات ہار گئے تھے ان کو بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلانا تاریخی فیصلہ ہے۔ وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے اس فیصلے سے بلدیاتی انتخابات پر بہت اچھا اثر پڑے گا اور تحریک انصاف کو تاریخ ساز کامیابی حاصل ہو گی۔شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ہم اس پر بھرپور تعاون کریں گے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More