راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا، شیخ رشید

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جارے کردہ ایک پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار باقاعدہ وقار النساء کالج کو یونیورسٹی درجہ ملنے پر تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

نیوز اپڈیٹایک اور تعلیم دوست اقدام

راولپنڈی کے وقار النساء کالج براۓ خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

کل وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار باقاعدہ وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی درجہ ملنے پر تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے @CMPunjabPK

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2021

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں خواتین کے لیے تین سرکاری یونیورسٹیاں ہوں گی، رواں سال میری کوششوں سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں آیا، تین خواتین یونیورسٹییز کے علاوہ 60 دیگر تعلیمی ادارے قائم کرچکے ہیں، راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا ہدف مکمل کرچکے ہیں۔

راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں خواتین کے لیے تین سرکاری یونیورسٹیاں ہونگی۔

رواں سال شیخ رشید احمد کی کوششوں سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں آیا۔

تین خواتین یونیورسٹییز کے علاوہ 60 دیگر تعلیمی ادارے قائم کرچکے ہیں۔

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2021

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر میں ایک سرکاری آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کریں گے، پنڈی والوں کو خوشخبری جلد ملے گی۔

راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا ہدف مکمل کرچکے ہیں۔

راولپنڈی شہر میں ایک سرکاری آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کرینگے۔

نالہ لئی منصوبے پر بھی مثبت پیش رفت ہے۔پنڈی والوں کو خوشخبری جلد ملے گی۔

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2021

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More