چونیاں میر کوٹ باٸی پاس پر ڈکیتی کی واردات

بول نیوز  |  Oct 15, 2021

-تفصیلات کے مطابق چونیاں متاثرہ شخص محمد یوسف اپنے والدہ کے ساتھ الہ آباد سے موٹر سائیکل پر چونیاں گھر آ رہا تھا کہ 3 موٹر ساٸیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کاررواٸی کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چونیاں میں 2 مہینے قبل ہی چونیاں پولیس نے کارروائی کر کے 4 کلو کے قریب شہری سے ہیروئن بر آمد کی تھی۔چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود میں ایک خاتون اور ایک مرد ہیروئن فروشی کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تھے، دونوں ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ شمائلہ کے قبضے سے 2200 گرام ہیروئن اور ملزم اکبر علی کے قبضے سے 1800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ چونیاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تھا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More