عمر شریف مرحوم کی نعت پڑھتے ویڈیو اہلیہ نے شیئر کردی

بول نیوز  |  Oct 19, 2021

کنگ آف کامیڈی ، وراسٹائل اداکار و میزبان عمر شریف (مرحوم) کی اہلیہ نے ان کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے عمر شریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسب سے ایک نئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ آف کامیڈی عمر شریف (مرحوم) خوب سرور میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by S Zareen Omer Sharif (@zareeenomer)

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد دنیا بھر میں موجود عمر شریف کے لاکھوں مداح ایک بار پھر غمگین ہو گئے ہیں۔

واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف رواں ماہ 2 اکتوبر کوجرمنی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

 

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More