شلپا شیٹی اور راج کا شیرلین چوپڑا کیخلاف ہرجانےکا دعوی

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا حال ہی میں پورنو گرافی کیس میں ان کی گرفتاری کے بعد سرخیوں میں تھے، اس معاملے میں پولیس نے شرلین چوپڑا کے بیان درج کروائے تھے، جنہوں نے ان پر آن لائن پورن بنانے اور تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بھارتی میڈیا کی کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اوران کے شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

اس سے قبل شرلین چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے خلاف مبینہ طور پر جنسی استحصال، دھوکہ دہی اور مجرمانہ دھمکی کے لئے شکایت درج کی تھی۔

واضح رہے کہ فحش فلموں کے کیس میں شیرلین چوپڑا کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے اس کیس میں تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا۔ اس کیس میں شلپا کے شوہر راج کندرا ضمانت پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More