مجھے مار دو مگر میرے بیٹے کو قبر سے نہ نکالو۔۔ فلسطینی ماں نے کس طرح اپنے بیٹے کی قبر سے لگ کر رو پڑی، ویڈیو دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

کئی دہائیوں سے فلسطینی اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں۔ انہیں اپنی ہی سر زمین سے بے گھر کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جبکہ دنیا کی بڑی طاقتیں مظلوموں کا ساتھ دینے کے بجائے ظالم اسرائیلی فوج کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔ گزشتہ روز ایک فلسطینی خاتون کو اسرائیلی پویلس نے جبراً اس کے بیٹے کی قبر دھکیل دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے یروشلم میں واقع الیوسفیہ قبرستان کو منہدم کرکے پارک بنانے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جبکہ الیوسفیہ مسلمانوں کا قبرستان ہے۔

54 سالہ اعلیٰ نببتہ نامی خاتون کو جب علم ہوا کہ پولیس کی جانب سے قبرستان کو منہدم کیا جارہا ہے تو فوراً اپنے بیٹے کی قبر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے خاتون کو دھکیلنے کی کوشش کی تو ماں نببتہ نے وہاں سے جانے سے انکار کردیا۔ جس پر پولیس کی جانب سے سے خاتون سے زور زبردستی کی گئی۔

فلسطینی خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی لاش کو قبر سے نہیں نکلنے دوں گی۔ اگر ایسا کرنا ہے تو مجھے بھی یہی دفن کردیا جائے۔ نببتہ نے اسرائیلی پولیس کو مخاطب کرکے کہا کہ تم میرے بیٹے کو قبر سے میری لاش پر سے نکال سکتے ہو۔

تاہم اسرائیل پولیس ماں کو بیٹے کی قبر پر جانے سے روکنے میں ناکام رہی۔ خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے کا انتقال 4 سل پہلے ہوا تھا۔

نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ماں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز قبر کو بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ اور اس قبرستان پر یہودیوں کا قومی پارک بنانا چاہتی ہے۔

ماں نے سوال کیا کہ میرے سامنے میرے بیٹے کی قبر کو نکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کیا ایک ماں کیلئے یہ تکلیف دہ عمل نہیں؟ اس نے کہا کہ میں 24 گھنٹے اپنے بیٹے کی قبر کی حفاظت کروں گی، میں یہاں سے کہیں نہیں جاؤں گی، چاہیے یہ مجھے مار ہی کیوں نہ دیں۔

واضح رہے کہ درجنوں فلسطینیوں کے خاندان کے افراد اس علاقے میں صدیوں سے دفن ہیں۔ تاہم فلسطینیوں کی بڑی تعداد، قبرستان اس خوف سے پہنچے کہ ان کے رشتےداروں کی قبریں مسمار کرد جائیں گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More