مجھے خوف آتا ہے جہاز میں موت نہ آجائے کیونکہ پھر لاش بھی نہیں ملتی ۔۔ زرتاج گُل جہاز میں سفر کرنے سے متعلق انٹرویو میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر اکثر چرچوں میں رہتی ہیں۔ زرتاج گل وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ہیں۔ وہ اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔

زرتاج گُل نومبر 1984 کو بنوں ڈیرہ غآزی خان میں پیدا ہوئیں۔ 2005 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شرکت کی تھی، اُس وقت وہ صرف پارٹی سپورٹر تھیں، مگر بعد میں کارکن اور پھر رہنما بن گئیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ زرتاج گل اپنے بیانات ، جارہانہ تقاریر منفرد بول چال اور تبصروں سے مداحوں میں مقبول رہتی ہیں ویسے ہی لوگ ان کے بار ےمیں مزید جاننے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ایک پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش بھی ہوتی ہے کہ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے ان کو بتائیں کہ ان کی کیا خدمات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ تین دن اپنے حلقے میں ہوتی ہوں اور تین دن اسلام آباد میں۔زرتاج گل نے کہا کہ اگر اسمبلی کا سیشن آجائے تو وہ دس تک جاری رہتا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ اپنا اتنا سفر کیسے طرے کرتی ہیں جس پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایا کہ بہت مشکل ہوتا ہے سفر طے کرنا کیونک آٹھ گھنٹے کا سفر طے کر کے گھر آنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ہوائی سفر میں مشکل درپیش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا اپنا ایمان اور عقیدہ ہے مجھے جہاز میں محسوس ہوتا ہے کہ خدا نہ خواستہ اگر کچھ ہوجائے تو جسم کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا موت تو برحق ہے وہ تو آنی ہی ہے اور یہ میرے ایمان کا بھی حصہ ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بذریعہ روڈ سفر طے کروں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More