اس کا نکاح میں نے پڑھایا ۔۔ شاہ رُخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے افسر سے متعلق بڑا انکشاف

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

شاہ رخ خآن کے بیٹے کا کیس این سی بی افسر سمیر واکھنڈے کی قیادت میں چل رہا ہے جوکہ ایک مشہور بھارتی اداکارہ کے شوہر بھی ہیں لیکن ان سے متعلق بھارت میں بڑی ہل چل مچ گئی ہے کیونکہ قاضی مزمل احمد نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر طرف تہلکہ مچ گیا۔

قاضی مزمل احمد

قاضی مزمل احمد نے این سی بی افسر سمیر واکھنڈے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ: '' ان کا نکاح میں نے خود پڑھایا ہے اور یہ مسلمان ہیں، ان کا نام نکاح نامے پر سمیر داؤد واکھنڈے درج ہے اور ان کی پہلی بیوی ڈاکٹر شبانہ قریشی بھی مسلمان ہیں۔ سمیر واکھنڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا جس میں متعدد با اثر لوگوں نے شرکت کی تھی ۔ ان کے نکاح کے انتظاما ت میں نے ہی کیے تھے اور 15 منٹ تک نکاح پڑھایا تھا، شادی مکمل طور پر اسلامی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔ ''

این بی سی افسر کے نکاح کی تصاویر اور دلہن دولہا کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دوسری جانب سمیر کہتے ہیں کہ:

'' نکاح کرنا میرا حق ہے، میں جیسے چاہے نکاح کروں، میری والدہ مسلمان اور والد ہندو تھے اور میں ایک دلت خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، میں کوئی مسلمان نہیں ہوں بلکہ پیدائش سے ہی ہندو ہوں۔ یہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ شادی مسلمانوں کی رسومات کے تحت ہو اور میں نے اسی مہینے میں اپنی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروایا تھا کیوں کہ جب دو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شادی کرتے ہیں تو اُنہیں اپنی شادی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروانی ہوتی ہے۔

لیکن اس کے بعد میں میری طلاق ہو گئی تھی اور اگر میں نے مذہب تبدیل کیا ہے تو مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک اس کا ثبوت بھی پیش کریں۔ میں ہندو تھا اور ہندو ہی رہوں گا۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More