جو کچھ کیا ریٹنگ کے لئے کیا... کیا غلطی شعیب اختر کی تھی؟ جانیں شعیب اختر اور نعمان نیاز کی تلخ کلامی کے پیچھے چھپی اصل حقیقت

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

پی ٹی وی پر شعیب اختر کا معاملہ سنجیدہ نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے کیونکہ معاملے کا نوٹس وزیر اطلاعات و نشریات اور چینل خود بھی لے چکا ہے۔

شعیب اختر کے بار بار طنزیہ جملے

شعیب اختر نامور کھلاڑی ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں اور اپنی ویڈیو میں وہ اس بات کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ لیکن انڈیپینڈینٹ اردو کی بنائی گئی ویڈیو کلپسز کچھ اور ہی راز بیان کررہی ہیں اور معاملہ اب اتنا سیدھا نہیں لگتا جتنا پہلے لگ رہا تھا۔ اس سارے معاملے میں غلطی کس کی تھی اس کا فیصلہ آپ یہ ویڈیو دیکھ کر خود بھی کرسکتے ہیں۔

آج آپ کھوئے ہوئے تھے

انڈیپینڈینٹ اردو کی ویڈیو میں پی ٹی وی کے شو کی کلپ دکھائی گئی جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے آغاز سے ہی شعیب اختر، نعمان اعجاز کو کچھ طنز بھرے لہجے میں جواب دے رہے تھے۔ اور میزبان سے ہی سوالات کرنے لگے تھے۔ پہلے سوال کے جواب میں شعیب اختر نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ سوال کیا ہے؟ اور اتنا کہہ کر وہ ہنسنے لگے۔ دوسری بار ایک سوال کرنے پر شعیب نے نعمان نیاز سے پوچھا کہ کیا وہ کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے؟ جس پر نعمان نے کہا کہ انھوں نے میچ دیکھا ہے لیکن وہ جواب شعیب سے لینا چاہتے ہیں جس پر شعیب اختر نے طنزیہ کہا کہ شاید نعمان آج کہیں کھوئے ہوئے تھے۔

شعیب اختر نے اپنی تصیح نہیں کی

پروگرام آگے بڑھا تو شعیب اختر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف لاہور قلندر اور عاقب جاوید کی دریافت ہیں جس پر نعمان نیاز نے ان کی تصیح کی شاہین شاہ آفریدی پہلے سے ہی انڈر نائینٹین کرکٹ کھیلتے رہے ہیں لیکن شعیب اختر نے اصل بات کو ماننے کے بجائے دوبارہ کہا کہ "سر کوئی تو آج کام پہ آیا ہے" بس اس بات پر نعمان نیاز کا صبر بھی جواب دے گیا اور انھوں نے کہا کہ میں کہنا نہیں چاہتا لیکن آپ رووڈ ہورہے ہیں اور اگر آپ جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں میں یہ بات آن ائیر کہہ رہا ہوں۔ شعیب اختر اس بات کو سن کر بھی قہقہہ لگاتے رہے۔

جو کچھ کیا ریٹنگ کے لیے کیا

نعمان نیاز نے پروگرام کو آگے بڑھایا اور شعیب سے دوبارہ بات کرنے کی کوشش کی۔ شعیب اختر نے اس بار اپنی تصیح کرلی لیکن ساتھ ہی انھوں نے نعمان سے معافی مانگنے کو کہا جس پر نعمان نے صرف اوکے کہا اور شعیب کو اپنی بات جاری رکھنے کے لئے کہا۔ کافی بار بریک لینے کے بعد جب سب پروگرام پر واپس آئے تو شعیب اختر اور نعمان نیاز نے معاملے کو مذاق کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ شعیب اختر نے کہا کہ انھوں نے جو بھی کہا وہ سب پری پلانڈ تھا سب کچھ ریٹنگ کے لیے کیا گیا۔ نعمان نیاز بھی ان کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے لیکن تھوڑی دیر بعد شعیب اختر نے دوبارہ کہا کہ نعمان نیاز نے ان سے معافی نہیں مانگی اس لیے وہ استعفیٰ دے رہے ہیں

پی ٹی وی نے ریکارڈنگ ہٹا دی

پروگرام سے چل جانے کے بعد شعیب اختر نے نعمان کے رویے کے خلاف ایک ویڈیو بنائی البتہ نعمان نیاز کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ دوسری طرف سارے پروگرام کی ریکارڈنگ پی ٹی وی اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا چکا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More