پاکستان سال2021 میں سب سےزیادہ ٹی20میچز جیتنےوالی ٹیم

سماء نیوز  |  Nov 22, 2021

بنگلہ دیش کو تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پاکستانی ٹیم نے سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نے رواں سال 26 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں 17 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 ہارے اور 3 میچ بےنتیجہ رہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس نے اس عرصے میں 23 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے جس میں 15 جیتے جبکہ 8 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

تیسرے نمبر پر ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی ٹیم نیوزی لینڈ شامل ہے جس نے 23 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے 13 میں کامیابی انکا مقدر بنی جبکہ 10 میں انہیں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔

ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا نے 22 میچز کھیلے 10 جیتے جبکہ 12 میں ہار برداشت کرنا پڑی۔

پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے سال 2021 میں 16 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں 10 انہوں نے اپنے نام کیے جبکہ 6 میں شکست ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More