صومالیہ کا دارالحکومت زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

موغادیشو: پولیس کے مطابق صومالیہ کے دارحکومت موغادیشو میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

آج علی الصبح صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جبکہ دھماکے کی جگہ سے دھویں کے بادل اور گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم شدت پسند تنظیم الشباب اس سے قبل افریقی ملک میں اکثر بم دھماکوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی رہی ہے۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں صومالی دارالحکومت موغادیشو میں جوبا جنکشن پر ایک مصروف ریسٹورنٹ میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شنہوا کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے کافی ریسٹورنٹ میں دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More