میں این ای ڈی کے بعد دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی سے ماسٹرز کر کے آیا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

بول نیوز  |  Nov 27, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں این ای ڈی کے بعد دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی سے ماسٹرز کر کے آیا ہوں۔

سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ای ڈی یونیوسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش نے اس ادارے کو بہتر کرنے میں بڑی محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں اس کو کانووکیشن نہیں کہتے بلکہ کمینسمنٹ (آغاز) کہتے ہیں کیونکہ آپ نئے فیز میں داخل ہوتے ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے اسٹوڈنٹس اور یونیوسٹی کے چوکیدار سے لے کر فیکلٹی ممبران تک سب کو احترام سے یاد کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این ای ڈی سے گریجوئیشن کے بعد 2002 میں ایم پی اے بنا اور آج وزیراعلیٰ ہوں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More