کراچی کے بڑے مال میں ثانیہ مرزا کی انٹری۔۔ انہیں دیکھ کر لوگوں نے 'بھابھی بھابھی' کے نعرے لگا دیئے، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 28, 2021

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان میں اپنے پرفیوم لانچ کی غرض سے پاکستان آئی ہوئی ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کراچی میں موجود مختلف جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

وہیں گذشتہ روز شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کراچی کے لکی ون مال میں آئے تھے جہاں انہیں دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا ٹینس بال لوگوں کی طرف پھینک رہی ہے جسے لوگ کیچ کر رہے ہیں۔وہیں بہت سے لوگ انہیں دیکھ کر اپنے اپنے موبائل میں ویڈیوز بھی بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بعد ازاں شعیب ملک نے بھی اوپر فلور پر موجود لوگوں کی طرف بال پھیکنا شروع کردیں۔کرکٹر شعیب ملک بال لوگوں کی جانب پھینک ہی رہے ہوتے ہیں تو وہاں موجود چند لوگ ثانیہ کو دیکھ کر بھابھی بھابی کے نعرے بھی لگا دیتے ہیں۔

پھر ثانیہ مرزا دوسری جانب آکر لوگوں کی طرف پھر سے بال تھرو کرنے لگ جاتی ہیں۔عوام کی بڑی تعداد شعیب اور ثانیہ کو دیکھنے وہاں موجود ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More