وزیراعظم کل القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کل ضلع جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ضلع جہلم میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے۔ اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے علاوہ انکی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ pic.twitter.com/z7DVJ8rkjo

— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 28, 2021

ذرائع کے مطابق اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے علاوہ ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جہلم میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تحفہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان @ImranKhanPTI کا جہلم کیلئے ایک اور تحفہ القادر یونیورسٹی کا قیام ہے، یہ یونیورسٹی سوشل سائنسز میں ایک نئ جہت کا آضافہ کرے گی، امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے https://t.co/VoJNzEwJYJ

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2021

فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی جہلم سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے  مزید  کہا کہ امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More