کوئی اِتنا کیسے مل سکتا ہے؟ ہانیہ عامر کی شکل کی ملتی جُلتی خاتون کی تصویر نے شول میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا، لوگوں نے کیا تبصرے کیے؟

ہماری ویب  |  Dec 07, 2021

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ایک ہی شکل کے ایک سے زیادہ لوگ ہوتے ہیں اور ایسا کئی بار دیکھا بھی جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز پاکستانی اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل مہوش حیات، ماہرہ خان کی ہمشکل خاتون سامنے آچکی ہیں اب ویسی ہی اداکارہ ہانیہ عامر کی شکل کی ملتی جلتی خاتون سامنے آئی ہیں جو ہو بہ ہو انہیں کی شکل و صورت کی دکھائی دے رہی ہیں۔

کوئی تو ہانیہ عامر کی ہمشکل کو دیکھ کر یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ یہ ان کی بہن لگ رہی ہیں۔

تو چلیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہانیہ عامر کی طرح دکھائی دینے والی خاتون کون ہیں اور کہاں سے تعلق رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہانیہ کی ہمشکل کا نام شائی ہولوود' ہے جن کا تعلق سوئیڈن سے ہے۔'

شائی ہولوود ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ ہانیہ عامر سے ملتی جلتی سویڈن کی اس خاتون کو دیکھ کر اس بات پر یقین اور پختہ ہو گیا ہے کہ ایک ہی چہرے رکھنے والے انسان بہت ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین ہانیہ عامر اور سویڈش لڑکی شائی ہولود کے درمیان عجیب و غریب مماثلت دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں۔

دونوں مشہور ہمشکل شخصیات کی تصاویر پر سوشل میڈیا نے دلچسپ تبصرے کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More