یہ ہوا میں کیسے؟ جانیے جادوگروں کی مشہور چالوں کی حقیقت کیا ہے

ہماری ویب  |  Dec 07, 2021

آپ نے اکثر جادوگروں کو ٹوپی میں سے کبوتر کو نکالتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ اصل میں کوئی جادو ہوتا ہے۔ آگر نہیں تو آپ کے ذہن میں یہ سوال تو ابھرتا ہوگا کہ آخر یہ آنکھوں کا دھوکا کیسے کیا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کے سامنے جادوگر کی ان تمام چالوں سے پردہ اٹھائیں گے، جس کا وہ دھوکا دینے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

بجلی کے بغیر بلب

ایک جادوگر آپ کے سامنے ایک بلب رکھتا ہے جو کہ بجلی کے کسی بھی تار سے جوڑا نہیں ہوتا، مگر جادوگر کے ایک اشارے پر وہ روشن ہو جاتا ہے۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ جادوگر کے ایک ہاتھ میں خفیہ طور پر (LED) بلب کا بٹن ہوتا ہے، جسے دبانے پر بلب روشن ہو جاتا ہے اور ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے یہ کوئی جادو ہے۔

ڈبے میں سے کبوتر کیسے نکالتا ہے

دراصل ہوتا یہ ہے کہ ڈبے کے اندر دو خانے ہوتے ہیں، جب جادوگر آپ کو ڈبہ دکھاتا ہے، تب وہ آپ کو خالی خانہ دکھا رہا ہوتا ہے۔ اور پھر جب اسے دبے کے اندر سے کبوتر نکالنا ہوتا ہے، تب وہ اس خانے کو کھول دیتا ہے جس میں کبوتر پہلے سے موجود ہے۔ اس طرح ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ خالی ڈبے میں سے کبوتر نکل آیا۔

ایک ساتھ جوڑی ہوئی رینگز

یہ جادوئی چال بہت مشہور ہے، جہاں تین یا چار گول رینگز ایک ساتھ جوڑی نظر آتے ہیں، لیکن اچانک سے جادوگر انہیں علیحدہ کر دیتا ہے۔ دراصل ہوتا یوں ہے کہ رینگز کے ایک سرے پر چھوٹی سی جگہ ہوتی ہے، جس کے ذریعے ان کو الگ کردیا جاتا ہے۔

ہوا میں بیٹھا ہوا شخص

آگر اب آپ کسی ایسے شخص کو جو ہوا میں بیٹھا ہوا دیکھائیں تو حیران نہ ہوں، دراصل یہ انسانی آنکھوں کو دھوکا دے رہے ہوتے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ پائپ کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ وہ کسی کو دکھائی نہ دے اور اس پائپ کے سہارے پر وہ شخص بیٹھا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More