یہ ہے اصلی اسپائیڈر مین۔۔۔ یاسر حسین کے ساتھ موجود یہ شخص کون ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 09, 2021

نوجوان اداکار یاسر حسین یوں تو اپنی اداکاری کے علاوہ، اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار انہوں نے کچھ کہا نہیں بلکہ دیکھ لیا ہے، جس کا ذکر انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا۔

دراصل یاسر حسین کی کسی جگہ سے گزرتے ہوئے، پاکستانی اسپائیڈر مین سے ملاقات ہوئی، جو کہ سائیکل پر جارہا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس شخص کے ساتھ اپنی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تصویر کے ساتھ اداکار نے لکھا کہ جب ہم ملے حیرت انگیز اسپائیڈر مین سے، جسے کسی کی فکر نہیں یے، مزید کہا آپ کو تصویر میں اس شخص کی سائیکل کو دیکھ سکتے ہیں۔

جبکہ ایک تصویر میں یاسر حسین کو اس شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More