لڑکیوں کو کیوں چھیڑا؟ عاطف اسلم غصے میں کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 12, 2021

پاکستان میں کوئی بھی جگہ اب شاید کسی کے لئے بھی محفوظ نہیں ہے۔ خواتین کے لئے تو ہر جگہ احتیاط برتنی پڑتی ہے۔ 2 روز قبل عاطف اسلم کا اسلام آباد میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے کنسرٹ تھا جہاں انتظامیہ نے ٹھیک طرح سے انتظامات نہیں کئے تھے۔

جہاں انتظامات کی خرابی تھی وہیں عوام کے ہجوم میں مرد حضرات نے لڑکیوں کو چھیڑنا شروع کر دیا، ان کو حراساں کرنا شروع کیا، تھوڑی ہی دیر میں متاثرہ لڑکی سٹیج کی جانب پڑھی اور عاطف اسلم کو حقیقت بتائی تو ان سے رہا نہ گیا اور پرفارمنس دیئے بغیر خود بھی وہاں سے چلے گئے اور لڑکی کو بھی تسلی دے کر وہاں سے جانے کا کہا۔

اس کی ویڈیو ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عاطف اسلم کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔ اگر ہماری قوم کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تو شاید ہم پیچھے نہ رہیں ۔ واضح رہے کہ 2017 میں بھی کراچی میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا کہ عاطف اسلم کا کنسرٹ جاری تھا، جب لڑکیوں کو کسی مرد کی جانب سے حراساں کیا گیا تو وہ فوری کنسرٹ چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More