یہاں پاوری ہو رہی ہے اور رسوڑے میں کون تھا؟ 2021 کی کچھ ایسی مزاحیہ وائرل ویڈیوز جن کے چرچے دنیا بھر میں آج بھی ہیں

ہماری ویب  |  Dec 13, 2021

2021 کا سال جہاں اپنے ساتھ کئی اچھی یادیں لے کر جا رہا ہے تو کچھ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات بھی چھوڑ کر جا رہا ہے جو ہمیشہ یاد تو رہ جائیں گے مگر ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکتی ہے۔ بہرحال آج ہم آپ کو hamariweb.com میں ہم کچھ ایسی ویڈیوز دکھانے جا رہے ہیں جو اس سال دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔

رسوڑے میں کون تھا؟

بھارتی ڈرامے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہوا جس میں یہ ڈائیلاگ تھا: '' رسوڑے میں کون تھا؟'' جس پر کئی پاکستانی و بھارتی سمیت دیگر ممالک کے ٹک ٹاکرز نے بھی ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

پاوری گرل

پاوری گرل کی ویڈی '' یہ میں ہوں، یہ میرے دوست ہیں، یہاں پاوری ہو رہی ہے۔'' یہ ویڈیو رات و رات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر بھارتی اداکاروں نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

گٹکا مین

نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے دوران گٹکا مین کی ویڈیو نے پوری دنیا میں خوب جگہ بنائی۔ جس کے بعد اس شخص کی تفصیلات سامنے آئیں کہ وہ بھارت میں گٹکا مین کے نام سے مشہور ہے لیکن اب وہ اس عادت کو ترک کرنے کے لئے تیار ہے۔

آسٹریلیا کی جیت کا جشن

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت کا جشن اور جوتے میں مشروب ڈالنے کی جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ دنیا بھر میں تنقیدی و مزاح کے انداز میں دیکھی گئی۔

بیوی کے لئے پھول لانے والا شوہر

پاکستانی شوہر جب اپنی بیوی کے لئے پھول لے کر آیا تو بیوی نے کہا کہ دم پر قیمہ چڑھا ہے اور ان کی محبتیں ختم نہیں ہو رہیں ہیں یہ ویڈیو بھارتی اداکار جونی لیور نے بھی بنائی۔

کھابے لیم

کھابے لیم نے کچھ نہ بول کر بھی دنیا میں اپنا نام بنا لیا۔ اس سال جہاں ہر کوئی بولتا رہا وہیں کھابے نے خاموشی اور بے روزگاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب پیسے کمائے۔

بابر اعظم کے والد

پاکستان جب بھارت سے میچ جیتا تو بابر اعظم کے والد سٹیڈیم میں بیٹھ کر رونے لگے ان کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More