مسٹر بین کی گاڑی تو آپ نے دیکھی ہوگی۔۔۔ لیکن آپ نے ان کی "ذاتی گاڑیاں" دیکھی ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 15, 2021

اگر آپ کی پیدائش 90s کی ہے تو یقیناً آپ بھی کسی کسی طرح مسڑ بین کے کردار سے متاثر ہونگے۔ عالمی شہرت یافتہ اسٹار برطانوی اداکار مسٹر بین کا اصل نام روون ایٹکنسن ہے۔ فلموں میں تو آپ نے ان کے پاس پرانی خستہ حال گاڑی کو ضرور دیکھا ہوگا، مگر کیا آپ جانتے ہیں ان کے پاس اصل زندگی میں کون کون سی مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق "مسٹر بین" یعنی روون ایٹکنسن کے پاس موجود گاڑیوں کی کل مالیت 1 کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔ جو کہ پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ انہیں مختلف مہنگی گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے، جس کی وجہ سے ان کے پاس مختلف قسم کی گاڑیاں موجود ہیں۔ جس میں ایسٹن مارٹن وی 8 وینٹیج (1977)، ایسٹن مارٹن وی8 زگاٹو (1986) اور میک لارن ایف ون (1997) سرفہرست ہے۔

جبکہ حال ہی میں انہوں نے گاڑیوں کی مشہور کمپنی پورشے کی گاڑی خریدی ہے، جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ اس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔

ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق مسٹر بین 150 ملین ڈالر کے مالک ہیں، جو کہ پاکستانی 26 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More