25 یا 30 لاکھ روپے؟ مریم نواز نے بیٹے کی بارات پر کس ڈیزائنر کا لہنگا پہنا اور اس کی قیمت کتنی ہے؟ دیکھیئے بارات کی وائرل تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 15, 2021

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے چرچے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انڈیا میں بھی کئے جا رہے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے شادی کی تقریبات میں جہاں پاکستانی ڈیزائنرز سے کپڑے بنوائے ہیں، وہیں بھارتی ڈیزائنرز سے بھی کپڑے بنوائے ہیں جن میں یہ بالکل دلہن کی طرح نظر آرہی ہیں۔ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تیاریاں جس طرح کی ہیں وہ سب کو خوب پسند آ رہی ہیں۔ ہر فنکشن میں منفرد انداز اپنایا ہے اور رنگوں کا انتخاب بھی خوب کیا ہے۔

بیٹے کی بارات پر انہوں نے ہرا لہنگا پہنا ہے جس کو ڈیزائنر نومی انصاری نے بنایا ہے ۔ لیکن نومی انصاری نے آفیشلی کوئی قیمت واضح طور پر نہیں بتائی، البتہ جب ان کے سٹوڈیو کال کی گئی تو وہاں سے ایک رف آئیڈیا کے مطابق یہ 25 سے 30 لاکھ کے قریب ہے۔ لیکن اس پر بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

جنید صفدر نے اپنی بارات پر رویتی لباس کا انتخاب کیا جو کہ پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار نے بنایا۔ اس کی قیمت ایچ ایس وائے کی جانب سے نہیں بتائی گئی۔ جبکہ مریم نواز کی بیٹیوں نے نومی انصاری اور بھارتی ڈیزائنر سبیاسشی کے جوڑے پہنے ۔

شادی کی تقریب میں حسن شہریار بھی نظر آئے اور شہباز شریف بھی روایتی کُلا پہنے نظر آئے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر بارات کے ساتھ جانے والے مہمان جمع ہوئے، بارات میں بینڈ اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ وہیں سوشل میڈیا پر مریم کا اپنی بہو کا ہاتھ چومنا بھی بہت وائرل ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More