عورت کو گرم بریانی کی پلیٹ کیوں کہا گیا؟ سوشل میڈیا پر اینکر کی وائرل کلپ اور نادیہ حسین کا کرارا جواب

ہماری ویب  |  Dec 17, 2021

اس قوم کا ہر فرد قابلِ احترام ہے۔ ہمیں آپس میں ایک دوسرے کا اخترام کرنا چاہیئے۔ بات کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیئے۔ نیوز اینکر ہو یا کوئی اسپیکر ان لوگوں کو الفاظ کی ادائیگی یہ سوچ کر کرنی چاہیئے کہ ہمیں لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی پر ایک شو کے دوران اینکر پرسن اور سپیکر اویس ربانی نے لائیو شو کے دوران کال پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ حسین سے سوال کیا کہ اگر آپ کے سامنے گرم گرم بریانی کی پلیٹ رکھی ہوئی ہو اور وہ خوشبو سونگھ کر رہا نہ جا رہا ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند کریں گی؟

جس پر نادیہ نے جواب دیا کہ: '' اگر میں پرہیز کر رہی ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ بریانی میرے لیے بری ہے۔ اور خدا نہ کرے میں بریانی کھانے سے میں نے کوئی جرم کیا ہو یا کر رہی ہوئی تو میں ہر گز نہیں کھاؤں گی، اس سے مجھے تکلیف ہو کوئی بات نہیں کسی اور کا نقصان نہ ہو۔ آپ پلیز میرے لیے یہ بہانے مت بنائیں کہ میرے سامنے بریانی پک گئی تو میں کھاؤں گی۔ اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔ میں گناہ کیوں کر کروں گی اور وہ بھی کسی کو نقصان پہنچا کر۔''

جس پر اویس ربانی کا کہنا ہے کہ: '' میں نے بنیادی ضروریات کو بریانی کہا، کسی بھی عورت کو نہیں۔'' یہ پروگرام البتہ کچھ ماہ پہلے کیا گیا تھا لیکن اب اس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مذید کہا کہ: '' مجھ سے جان بوجھ کر یہ سوال کیا گیا تھا، میں جانتی تھی کہ اچانک سے ایسا سوال پوچھنے کا مقصد یہی ہے کہ جو ہوس یا بھوک ہوتی ہے اس میں آپ اچانک سے کوئی پرکشش چیز دیکھ لو تو فوراً جھپٹ کر اس کو حاصل کر لو وہ مجھ سے یہی کہلوانا چاہ رہے تھے، مگر میں یہ بات سمجھ چکی تھی اور اسی لیے میں نے انہیں اس قسم کا جواب دیا۔‘ ''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More