مجھے ٹریفک حادثے نے 5 وقت کا نمازی بنادیا اور ۔۔ شہریار منور اپنے ساتھ پیش آنے والے خطرناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Dec 20, 2021

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار شہریار منور نے بتایا ہے کہ روڈ حادثے نے انہیں 5 وقت کا نمازی بنا دیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے سائرہ یوسف کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

جہاں انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی نماز پڑھتا تھا لیکن روڈ حادثے کے بعد ہمیشہ 5 کی وقت نماز پڑھنے لگ گیا۔

اپنے تکلیف دہ وقت کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کورونا وائرس کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا، میرا وزن بھی بڑھ گیا تھا جسے کم کرنے کیلئے میں نے یوگا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار شہریار منور پچھلے سال بائیک پر شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے تھے۔ گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کی بائیک کو خطرناک حادثہ پیش آیا۔

جس کے نتیجے میں انکا بازو ٹوٹ گیا تھا یہی نہیں انہیں اور بھی چوٹیں آئیں۔ اور پھر یہ اپنے مکمل علاج کیلئے لندن چلے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More