ثانیہ کو پاکستان سے پیسے ملنے لگے تو ان کے چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے ۔۔ ثانیہ مرزا پاکستان آنے کے بعد تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 24, 2021

ثانیہ مرزا چند گذشتہ ماہ اپنے پرفیوم برانڈ کی لانچنگ کی لیے پاکستان آئیں جو انہوں نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ شروع کیا ہے۔ پاکستان میں موجود ثانیہ مرزا کے مداح ان کے یہاں آنے پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہے اور یہ ویڈیو انہی دنوں کی ہے جب ثانیہ مرزا پاکستان میں موجود تھیں۔

ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ایک دوسرے کو مداحوں کی طرف سے موصول ہونے والے سوش میڈیا کمنٹس سنائے جاتے ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اکٹھے بیٹھ کر ایک دوسرے کی تعریف بھرے کمنٹس پڑھتے ہیں۔

ثانیہ مرزا ایک مداح کا ٹوئٹ پڑھتی ہیں کہ شعیب آپ بہت ہینڈسم ہیں جس پر شعیب ملک نے کہا کہ میں آپ کو ابھی تک امپریس کرنے کی کوشش کرتا ہوں شادی یہی وجہ ہے۔

پھر شعیب ملک ایک صارف کا ٹوئٹ پڑھ کر سناتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ثانیہ اور شعیب بہت بے عیب جوڑے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ شعیب ملک نے پڑھ کر سنائی وہ یہ کہ ایک ہی وقت میں جوڑااتنے ہوشیار، مضحکہ خیز اور ایتھلیٹک کیسے ہو سکتے ہیں؟ جس پر ثانیہ کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کا کرم ہے۔ جس پر شعیب ملک الحمداللہ کہتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لیکن چند صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

دونوں جوڑے کی ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ بی بی کو پاکستان سے پیسے ملنے لگے تو ان کے چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے لب بھی مسکرانے لگے ورنہ ایک وقت تھا پاکستان آمد پر ان کا چہرہ تکبر سے مزین ہوتا تھا اور چال انتہائی مغرورانہ ہوتی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More