کیا آپ کو معلوم ہے کہ شوبز انڈسٹری کا کونسا مقبول اداکار معین اختر کا نواسہ ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 25, 2021

پاکستان کے مقبول ترین کامیڈی فنکار معین اختر ( مرحوم) کی پاکستانی ڈرامائی صنعت کے لیے عمدہ خدمات ہیں جن کا ہر پاکستانی دل سے خیر مقدم کرتا ہے۔ گذشتہ روز معین اختر کی پاکستان بھر میں یوم پیدائش منائی گئی اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نے معین اختر کے یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جس کے بعد مداحوں کو ان کے اور معین اختر کے درمیان تعلق کا علم ہوا۔

ڈراموں میں بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار زوہاب خان نے گزشتہ روز معین اختر کے 71ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس سے مداحوں کو پتا چلا کہ معین اختر زوہاب خان کے نانا تھے۔

زوہاب خان نے اپنے انڈسٹری میں آنے سے متعلق لکھا کہ مجھے اب بھی یاد ہے کہ جب میں نے اداکاری کا آغاز کیا اور آپ کو اس حوالے سے علم نہیں تھا، پھر اداکار قاضی واجد نے آپ کو بتایا تھا، پھر امی اور پاپا نے آپ کی ڈانٹ کھائی تھی لیکن کچھ ہی عرصے بعد آپ چلے گئے۔

اداکار نے لکھا کہ آپ سے کچھ سیکھ نہیں پایا لیکن آپ کی چند باتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

خیال رہے اداکار زوباب خان کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More