اگر میری والدہ میرے ساتھ نہ ہوتی تو ۔۔ یہ مشہور شخصیات اپنے مشکل وقت کو یاد کر کے آج بھی رو جاتی ہیں

ہماری ویب  |  Dec 26, 2021

مشہور شخصیات میڈیا پر اپنے نت نئے انداز اور خوبصورتی کی بدولت چرچہ میں رہتے ہیں، لیکن بہت سے ایسے اداکار بھی ہیں، جو کہ مشکلات جھیل کر کامیاب ہوئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے شکل وقت میں صبر کیا۔

شاہ رخ خان:

بھارتی فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان کو کنگ خان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، انہوں نے تمام تر کامیابیاں سمیٹنے کے باوجود بھی اپنے مشکل وقت کو بھولا نہیں ہے۔

وہ اب بھی اس وقت کو یاد کرتے ہیں جب گوری کو انہوں نے پہلی بار دیکھا تھا۔ شاہ رخ خان پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے دوست کے گھر میں رہائش اختیار کیت تھی کیونکہ ان کے پاس رہنے کو جگہ نہیں تھی۔ شاہ رخ خان کی ساس بھی داماد کو لے کر پریشان تھی اور بیٹی کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتی تھی۔

شاہ رخ خان سے جب کبھی غربت اور مشکل صورتحال کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ ایک لمحہ کو سوچنے لگ جاتے ہیں، اور اسی صورتحال کو محسوس کرتے ہیں۔

دپیکا پڈوکون:

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اس مشکل وقت سے گزر کر آئی ہیں جس نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا، جسے یاد کر کے اب وہ اشکبار ہو جاتی ہیں۔

دپیکا اگرچہ مالی طور پر کمزور نہیں تھیں مگر ڈپریشن کا بڑھنا اور دماغی صحت کا خراب ہونا ان کے ساتھ معمول تھا، 2014 میں یہ صورتحال کافی زیادہ تھی۔ جب دپیکا ایک مختلف لڑکی بن گئی تھیں۔

والدہ کو دپیکا کا رونا بھی مختلف لگا اور بیٹی کے رونے کے انداز سے سمجھ گئیں کہ بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ دپیکا اس حد تک ڈپریشن اور اسٹریس کا شکار تھیں کہ کچھ سمجھ ہی نہیں پا رہی تھیں۔ اس قسم کی صورتحال سے ہر کوئی گزرتا ہے، کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میرا مستقبل کیا ہے، میں کیا کر رہی ہوں۔

لیکن اس سب میں ان کی والدہ نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس صورتحال کو یاد کر کے آج بھی دپیکا رو جاتی ہیں۔

عمران اشرف:

عمران اشرف پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا نام ہے۔ عمران اشرف رقص بسمل، رانجھا رانجھا کرتی سمیت کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

عمران اشرف اداکاری سے پہلے اپنا کاروبار کرتے تھے، مگر کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن کہتے ہیں نا مشکل وقت انسان کو بہت کچھ سکھا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ عمران کے ساتھ بھی ہوا۔

عمران نے بچپن میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداکاری چھوڑ دی تھی۔ مگر ایک بار پھر ان کی اداکاری نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ عمران اشرف کہتے ہیں کہ انڈسٹری کے بیشتر لوگوں نے میرے ہاتھ کی چائے پی ہے۔

عمران اشرف اداکاری سے پہلے ٹی بوائے تھے جو کہ چائے بنایا کرتے تھے۔ عمران کہتے ہیں کہ ہر کوئی مشکلات سے گزرتا ہے۔

زاہد احمد:

پاکستانی اداکار زاہد احمد پر بھی ایک وقت ایسا آیا تھا جس نے انہیں تبدیل کر کے رکھ دیا تھا۔ اداکار زاہد احمد اداکاری سے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر تھے، زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی مگر کمپنی کے بند ہونے کی وجہ سے وہ بھی بیروزگار ہو گئے، قرضوں کے بوجھ تلے زاہد دبے ہوئے تھے۔

اس پر سونے پر سہاگہ ازدواجی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی۔ ایک حادثہ بھی ہوا جس سے اسپائن کو نقصان پہنچا، لیکن پھر اپنی آواز کی بدولت ریڈیو پر ایک پروگرام کرنے کا موقع ملا، لیکن وہ بھی بہت جلد ختم ہو گیا۔

زاہد پر مشکل حالات اس طرح آ رہے تھے جیسے کہ بارش ہو رہی ہو، مگر زاہد نے ہمت نہیں ہاری۔ دس گناہ کم تنخواہ والی نوکری بھی نہیں چھوڑی، اپنے محنت اور لگن سے کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں زاہد کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے تھے جس نے انہیں حوصلہ دیا۔

زاہد پر وہ وقت بھی تھا جب رہنے کو جگہ نہیں تھی مگر زاہد ہمت ہارنے کو بالکل بھی تیار نہیں تھے، تھیٹر کیا کرتے تھے جو کہ نجی چینل کی نظر سے گزرا، جسے دیکھ کر زاہد کو آڈیشن کے لیے بلایا گیا اور اس طرح زاہد آج ایک کامیاب اداکار ہے۔

ان تمام مشہور شخصیات کی زندگی کے بارے میں بات چیت کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مشکلات ہر کسی کے ساتھ ہیں، امتحانات سے کوئی گزرتا ہے، مگر کامیاب ہوتا ہے وہی شہرت پاتا اور بلندی کو پاتا ہے۔ ان سب نے بھی ہمت اور محنت کو نہیں چھوڑا، چاہے آخری سانس ہی کیوں نا ہو، یہ ہمت ہارنے والے نہیں تھے تب ہی آج اچھے مقام پر موجود ہیں۔ اور اپنے مشکل حالات کو بھولنے دیتے نہیں ہیں، یاد کر کے اشکبار ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More