سچ مچ آم کھلا دیا ۔۔ نادر علی کے مزاق پر عامر لیاقت نے غصہ میں کیا کر دیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 27, 2021

پاکستان کی ہر دلعزیز اور میڈیا کی جانی مانی شخصیت عامر لیاقت حسین ویسے تو اپنے آپ کو خبروں میں رکھنا اور رہنا جانتے ہیں، لیکن کئی بار ان کے بیانات سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی مزاق سے متعلق بتائیں گے جو عامر لیاقت حسین کے ساتھ کیا گیا تھا۔

پرینک اسٹار اور سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے نادر علی اپنے مزاق اور تفریح بھرے کانٹینٹ کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ نادر مختلف شخصیات کے ساتھ پرینک کرتے ہیں اور ان کا ردعمل لیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں عامر لیاقت نادر علی کے مہمان تھے جو کہ ان کا شکار بھی بنے۔ نادر علی کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کے لیے وہ ویڈیوز بناتے ہیں۔ یہ ویڈیو بھی اسی لیے بنائی جا رہی تھی۔

عامر لیاقت کو کوکنگ شو کی غرض سے نادر علی نے مدعو کیا تھا، ان کے گھر کے کچن میں عامر لیاقت حسین نے شوٹ کروانا تھا اور چکن کڑاہی کا طریقہ کار بتانا تھا۔ عامر لیاقت حسین نادر علی کی کال پر خوشی خوشی شو کرنے کے لیے بتائی گئی جگہ پر پہنچ گئے، لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ نادر علی اور کیمرہ مین ان کے ساتھ مزاق کرنے والے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نادر علی تو معمول کے مطابق ہی ردعمل دے رہے تھے مگر کیمرہ مین عامر لیاقت حسین سے الجھ رہے تھے، کبھی انہیں یہ کہہ کر تنگ کر رہے تھے کہ یہ کٹی ہوئی لال مرچ کیسے ہوئی؟ کہاں کوٹی گئی تو کبھی کہہ رہے تھے کہ دوبارہ شوٹ کریں۔

ان کے اس عمل کو عامر نے نظر انداز کیا اور کڑاہی بنانے پر توجہ مبذول رکھی۔ عامر لیاقت کی کھٹی میٹھی گفتگو جاری تھی، اسی دوران کیمرہ مین انہیں ہاتھ ایک طرف کرنے کو اور ہدایات دیتا دکھائی دیا، جس پر عامر لیاقت کو معیوب لگا مگر انہوں نے یہ بھی نظر انداز کر دیا۔

کیمرہ مین نے کہا کہ میں بھی کڑاہی بناتا ہوں ، جس پر عامر لیاقت نے چٹکلا چھوڑا کہ کُرتے کی کڑاہی بناتے ہو کیا؟ کبھی کیمرہ قریب لے کر جانا کبھی دور کرنا، کیمرہ مین ہر طرح سے عامر لیاقت کو غصہ دلانے والے کام کر رہا تھا۔

ایک موقع پر عامر لیاقت کو کپڑا درکار تھا جس سے وہ ہانڈی کو اٹھا سکیں تو انہوں نے کپڑا مانگا، جس پر کیمرہ مین نے جواب دیا کہ اپنی کمیز سے کپڑا پھاڑ لیں، جسے سن کر عامر لیاقت نے ایک لمحہ کو کیمرہ مین کو دیکھا، اور کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ میں ننگے سینے کے ساتھ کڑاہی بناؤں۔

اس کے بعد کیمرہ مین نے کہا کہ یہ کڑاہی کے ساتھ کیا کر دیا ہے، جس پر عامر لیاقت طیش میں آ گئے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ آپ چُپ نہیں رہ سکتے دو منٹ، آپ سے لڑنا پڑ رہا ہے۔ عامر لیاقت نے نادر کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کچھ سیکھ نہیں رہے ہو، جس پر کیمرہ مین یکدم بولا کہ نادر کیا سیکھیں گے آپ کو خود کچھ نہیں آتا، جس پر عامر لیاقت غصہ ہو گیا۔

غصے میں عامر لیاقت کیمرہ مین سے چپ رہو چپ رہو کہتے رہے۔ اسی ویڈیو کے دوران عامر لیاقت اس حد تک غصہ ہو گئے کہ کچھ ایسے الفاظ بھی ادا ہو گئے جسے سنسر کرنا پڑا، کیمرہ مین کے مسلسل بولنے پر عامر لیاقت نے کیمرہ مین کے منہ پر ہی ہاتھ رکھ دیا اور کہا کہ چپ ہوجا چپ، چپ ہوجا۔

عامر لیاقت اس حد تک غصہ ہو گئے تھے کہ وہ مشکل سے اپنے آپ کو کنٹرول رکھے ہوئے تھے۔ کیمرہ مین کا عامر لیاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے کھڑا کر دیا ویڈیو کوئی نہیں دیکھے گا، یہ کہنا تھا اور عامر لیاقت مزید غصہ ہو گئے، یہ بالکل ایسے ہی تھا جیسے آگ پر تیل ڈالنا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ رمضان میں کھانا کون بناتا تھا، اور دور کیوں جا رہے ہو قریب رہو۔ یہ کہتے ہوئے عامر لیاقت کیمرہ مین کی جانب بڑھے۔ جب معاملہ حد سے آگے بڑھا تو نادر علی کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا اور کہنا پڑا کہ عامر بھائی یہ مزاق تھا، جسے سن کر عامر لیاقت خود بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ اور جس کیمرہ مین پر غصہ ہو رہے تھے اسے چومنے لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More