پیچھے مُڑ کر دیکھنے سے منع کیا تھا مگر ۔۔ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی اور بیٹا آج بھی اس پہاڑ پر بت بنے کھڑے ہیں، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 01, 2022

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جن میں کچھ مختلف ہوتا ہے اور وہ ویڈیوز تاریخی طور پر کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے مجسمہ سے متعلق بتائیں گے۔

حکیم بابر نامی فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے مجسمہ، ڈیڈ سی اور دیگر مذہبی طور پر تاریخی مقامات سے متعلق بتایا جا رہا تھا۔

اردن میں واقع ڈیڈ سی کے سامنے اسرائیل اور اس ڈیڈی سی میں قوم لوط پر عذاب کے بعد اس پانی میں نمک نکل آیا تھا جس کے بعد سے ڈیڈی سی کے طور پر سامنے آیا۔

اردن میں ڈیڈ سی کے کنارے حضرت لوط علیہ السلام کی قوم آباد تھی، اس ویڈیو میں وہ مقام بھی دکھایا گیا جہاں اب پانی موجود ہے، اس مقام پر حضرت لوط کی قوم رہائش اختیار کیے ہوئے تھی، نافرمانیون کی وجہ سے اللہ نے اس قوم پر عذاب نازل کیا تھا، جبکہ حضرت لوط کو علاقہ چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔

ساتھ ہی ساتھ فرشتوں نے پیچھے نہ مڑنے کا بھی کہا تھا جس پر حضرت لوط کی بیوی نے پیچھے مڑ کر دیکھ لیا تھا اور وہ وہیں بُت بن گئی تھی۔

حضرت لوط کی بیوی کا یہ مجسمہ آج بھی اردن کی ڈیڈ سی کے کنارے موجود ہے جو کہ پہاڑ پر ہے۔ مجسمہ اس طرح دکھائی دیتا ہے جیسے کہ وہ پیچھے کو مڑی ہو دیکھ ہی رہی ہو کہ اچانک بُت بن گئی ہو۔

اردن کا یہ مقام اب سیاحتی مقام بھی ہے اور مسلم دنیا میں اسے ایک اہم اور سبق آموز مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اردن میں موجود پاکستانی جو اردن ہی میں کئی سالوں سے رہائش پزیر ہیں، بتاتے ہیں کہ یہ مقام حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے مجسمے کے طور پر مشہور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More