کعبہ جانے پر پابندی لیکن میوزک کانسرٹ میں لاکھوں لوگ پہنچ گئے۔۔ سعودی عرب میں میوزک فیسٹول کے دوران پس منظر پر 'کلمہ طیبہ' کی بے حرمتی

ہماری ویب  |  Jan 02, 2022

سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے مغربی فیشن اور کلچر کو دیکھ کر دنیا بھی حیران ہے۔ جہاں کبھی میوزک پر پابندی اور کانسرٹس کو حرام قرار دیا جاتا تھا آج اسی سرزمین پر گانے گائے اور بجائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سعودی عرب میں ہونے والے اس عمل پر کافی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے MDLBeast Soundstorm میوزک فیسٹیول منعقد ہوا جہاں ملکی اور غیرملکیوں نے شرکت کی۔

گذشتہ ہفتے ہونے والے اس میوزک ایونٹ میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔

میوزک کانسرٹ کے دوران سب سے زیادہ جس چیز پر تنقید ہوئی وہ یہ تھی کہ گانے بجانے کے دوران پس منظر پر موجود اسکرین میں کلمہ طیبہ کا ڈسپلے ہونا جس کی بے حرمتی جا رہی تھی جہاں ہر طرح کی برائیاں ہو رہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین سعودی حکومت کو اپنی آنکھیں کھولنے اور آئے روز سعودی عرب میں ہونے والے میوزک کانسرٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صارفین کا یہی کہنا ہے کہ جہاں کعبہ جانے پر پابندی لگائی جا رہی ہے وہیں ہزاروں افراد کا میوزک کانسرٹ منعقد کرنا ایک شرمناک اقدام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More