30 سال بعد بچھڑا بیٹا اپنی ماں سے ملا تو پھوٹ پھوٹ کر رویا ۔۔ یادداشت سے بنائے گئے گھر کے نقشے نے ماں کو بیٹے سے کس طرح ملوا دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 02, 2022

دنیا بھر میں اکثر ایسے واقعات مشہور ہوتے ہیں کہ جب ایک اغواء ہوا بچہ سالوں بعد اپنے گھر والوں سے مل جاتا ہے۔ چین میں بچوں کو اغواء کرنے کے واقعات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

اب اسی طرز کا ایک اور دل کو گرما دینے والا واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک نقشے کی مدد سے بیٹا اپنی ماں سے کئی سالوں بعد مل گیا۔

ایک چینی شخص جسے 30 سال قبل اغوا کرلیا گیا تھا، وہ بالآخر اپنی ماں سے مل گیا۔ مذکورہ شخص کا نام لی جینگ وی ہے جو صرف 4 برس کا تھا اور اسے اغواء کرلیا گیا تھا۔

1989 میں لی جِنگ وِی صرف چار سال کا تھا جب ایک شخص لالچ دے کر اسے گھر سے بہلا پھسلا کر لے گیا تھا اور اس نے بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کو فروخت کر دیا۔

24 دسمبر کولی جِنگ وِی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ، ڈوئین پر ہاتھ سے تیار کردہ اپنے بچپن ایک نقشہ شیئر کیا، جسے پولیس نے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والی ایک عورت سے ملایا جس کا بیٹا اغواء ہوگیا تھا۔

نقشے کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد، وہ ہفتے کے روز صوبہ یونان میں 3 دہائیوں سے بچھڑے ماں بیٹا آپس میں دوبارہ مل گئے۔

2015 میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے 20,000 بچے اغوا ہوجاتے ہیں اور انہیں اسمگلنگ کرنے والوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More