کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

ہماری ویب  |  Jan 04, 2022

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام یا رات سے 7 جنوری تک تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے ( پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے بارشوں کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

کن شہروں میں بارش کا ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے؟

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ کراچی کے علاوہ سکھر، شہید بے نظیر آباد، کراچی، سکھر، لاڑکانہ، جامشورو، میر پور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہٰیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہد اد کوٹ اور عمر کوٹ میں کے لئے بھی جاری کیا گیا ہے جس کے لئے ان اضلاع کی انتظامیہ کو ضروری اقدام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

گوادر میں بارش کا پانی گھروں کے اندر داخل

سندھ کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں بھی مغربی ہواؤں کا طاقتور ترین سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

کراچی میں مزید سردی

ملک کے دیگر شہروں لاہور، پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد موسم مزید سرد ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More