100 سال سے مسجد الحرام میں رہنے والے بزرگ زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 04, 2022

سوشل میڈیا پر تفریح سے بھرپور مواد تو ہر کوئی دیکھتا ہے مگر کچھ ویڈیوز ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ انسان کی دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص سے متعلق بتائیں گے جو کہ 100 سال سے مسجد الحرام میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص 129 سالہ بزرگ سے انٹرویو کر رہا ہے اور ان سے تین ایسی نصیحتیں پوچھ رہا ہے جو کہ وہ مسلم امہ کو دے سکیں۔

جس کے جواب میں بڑے پُر خلوص انداز میں بزرگ کہتے ہیں کہ سب سے پہلی نصیحت میرے لیے اور سب کے لیے یہ ہے کہ تنہائی میں اور سب کے سامنے اللہ سے ڈرو، اللہ کا ڈر ہر جگہ اپنے ذہن میں رکھو، ان بزرگ کا ڈر سے متعلق یہی کہنا تھا کہ اللہ کو یاد کرتے رہیں گے تو کئی گناہوں سے بچا جا سکتا ہے۔

دوسری نصیحت کے بارے میں بزرگ کا کہنا تھا کہ میرے لیے اور سب کے لیے دوسری نصیحت یہ ہے کہ والدین کی فرمانبرداری بہت ضروری ہے، اللہ کی رضا والدین کی خوشی میں شامل ہے۔

تیسری نصیحت کے بارے میں بزرگ کہتے ہیں کہ نماز کی پابندی اس کے وقت پر کریں، اللہ کو یہ عمل سب سے اچھا لگتا ہے۔ ان بزرگ کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں گزشتہ 100 سال سے ہوں جبکہ میری عمر 129 سال ہے۔

مسجد الحرام میں موجود یہ بزرگ کم عمری سے ہی یہاں نماز پڑھ رہے ہیں، یہ بزرگ مسجد الحرام میں خدمت کر کے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More